عدالت نے ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی ملز کے خلاف کارروائی سے روک دیا

ایف بی آر فیصلے تک جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کرے، عدالتی حکم


ویب ڈیسک June 23, 2021
ایف بی آر فیصلے تک جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کرے، عدالتی حکم۔ فوٹو:فائل

ہائی کورٹ نے حکم دیا ہے کہ ایف بی آر فیصلے تک جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کرے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جہانگیر ترین کی شوگر ملز جے ڈی ڈبلیو کو ایف بی آر کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، شوگر مل کے وکیل نے مؤقف پیش کیا کہ ایف بی آر نے غیر قانونی طور پر نوٹسز بھیجوائے، ایف بی آر نے نوٹسز بھیج کر آرٹیکل 10 اے کی خلاف وزری کی ہے، عدالت ایف بی آر کے ٹیکس نوٹسز کو کالعدم قرار دے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایف بی آر کو جہانگیر ترین کی شوگر ملز کا آڈٹ کرنے سے روک دیا گیا

عدالت نےجہانگیر ترین کی شوگر ملز کو ایف بی آر کے نوٹسز کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست فیصلے کے لیے ایف بی آر کو بھجوا دی، جس میں اور حکم دیا گیا ہے کہ ایف بی آر فیصلے تک جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز کے خلاف کوئی تادیبی کاروائی نہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں