فلور ملز ایسوسی ایشن اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک برقرار

ویب ڈیسک  جمعرات 24 جون 2021
چوکر پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کے تناسب سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے تک اضافہ ہوگا، فلور ملز۔ فوٹو:فائل

چوکر پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کے تناسب سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے تک اضافہ ہوگا، فلور ملز۔ فوٹو:فائل

لاہور: فلور ملز ایسوسی ایشن اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فلورملز ایسوسی ایشن اور ایف بی آر میں ڈیڈلاک برقرار ہے اور ملز کی جانب سے جاری ہڑتال آج دوسرے روز میں داخل ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز ایف بی آر نے بیان جاری کیا تھا کہ ایف بی آر نے چوکر پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کیا جانے والا 10 فیصد اضافہ واپس لے لیا ہے اور چوکر پر سیلز ٹیکس کی شرح 7 فیصد جب کہ ٹرن اوور ٹیکس کی شرح 0.25 فیصد برقرار رہے گی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے چوکر پر سیلز ٹیکس 17 سے واپس 10 فیصد کر دیا ہے اور فلورملز ایسوسی ایشن نے چوکر پر 10 فیصد ٹیکس قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حکومت کا گندم اور چوکر پرعائد سیلز ٹیکس واپس لینے کا اعلان

فلور ملز ایسویسی ایشن نے چوکر پر سیلز ٹیکس مکمل ختم کرنے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ علامتی ہڑتال کے سلسلے میں مارکیٹوں اور سہولت بازاروں میں آٹے کی سپلائی نہیں ہورہی، چوکر پر 10 فیصد سیلز ٹیکس کے تناسب سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 40 روپے تک اضافہ ہوگا اور 10 فیصد سیلز ٹیکس کے نفاذ سے فلار ملز پر کڑوروں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، جب کہ سابق چئیرین ایف بی آر شبر زیدی چوکر پر سیلز ٹیکس مکمل ختم کرنے یقین دہانی کرائی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔