6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا دکاندار گرفتار

ملزم دکاندار صوفی رفیق پولیس سے بچنے کو ایک مسجد میں چھپ گیا تھا، پولیس


ویب ڈیسک June 25, 2021
ملزم دکاندار صوفی رفیق پولیس سے بچنے کو ایک مسجد میں چھپ گیا تھا، پولیس

دکاندار نے 6 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ میں دکاندار نے 6 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، واقعہ تھانہ صدر وزیر آباد کے علاقہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد عمر فاروق نے تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرایا جس میں بیان دیا کہ 6 سالہ زینب محلے کی کریانہ دکان سے چیز لینے گئی، تو دکاندار صوفی رفیق نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم کی تلاش کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی تھی، اور ٹیم نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، مبینہ ملزم دکاندار صوفی رفیق پولیس سے بچنے کو ایک مسجد میں چھپ گیا تھا، جسے گرفتار کرکے تفتیشن شروع کردی گئی ہے۔

 

مقبول خبریں