وزیر خزانہ کی یقین دہانی پر فلور ملز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

ملک بھر کی فلور ملوں میں گندم کی دھلائی پسائی اور آٹے کی سپلائی شروع کردی گئی


Staff Reporter June 25, 2021
ملک بھر کی فلور ملوں میں گندم کی دھلائی پسائی اور آٹے کی سپلائی شروع کر دی گئی

وزیر خزانہ شوکت ترین کی یقین دھانی پر پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے جمعہ کی شام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے چئیرمین چوہدری یوسف نے ایکسریس کو بتایا کہ وفاقی حکومت نے چوکر پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ختم کرنے اور ٹرن اوور ٹیکس پرانی 0.25 فیصد کی شرح برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرا دی ہے جس کے نتیجے میں ایسوسی ایشن کی سینٹرل وزونل کمیٹیوں نے متفقہ طور پر ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چوہدری یوسف کا کہنا تھا کہ ہڑتال ختم ہوتے ہی کراچی سمیت ملک بھر کی فلور ملوں میں گندم کی دھلائی پسائی اور آٹے کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں یومیہ آٹھ ہزار ٹن آٹے کی ترسیل ہوتی ہے۔ کراچی کے مضافاتی علاقوں میں ایک سو کلوگرام کے 80 ہزار بوریاں ترسیل کی جاتی ہے۔

مقبول خبریں