لاہور:
بند روڈ بکر منڈی کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے باعث ایک بچہ دم توڑ گیا جبکہ دوسرے بچے کی حالت غیر ہوگئی۔
ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے۔ فائر آپریشن میں ریسکیو کی 7 ایمرجنسی گاڑیوں اور 21 ریسکیو اہلکار و افسران نے حصہ لیا۔
آتشزدگی کے واقعے 8 سالہ پارس ولد کاشف دم توڑ گیا جبکہ 9 سالہ اسکل ولد کاشف کو سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو 1122 حکام کے مطابق گھر میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔