- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
جوہر ٹاؤن دھماکا؛ بارودی گاڑی لاہورلانے والا دہشت گرد اور ایک خاتون گرفتار
لاہور: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوہر ٹاؤن دھماکے میں زیر استعمال گاڑی لاہور منتقل کرنے والے مبینہ دہشت گرد اور ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں 23 جون کو ہونے والے بم دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی کو لاہور منتقل کرنے والا مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا ہے، سجاد حسن نامی شخص کو منڈی بہاوالدین سے گرفتار کیا گیا ہے اور مبینہ دہشت گرد کو لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا شخص پیٹر پال کا ملازم سجاد ہے، پیٹر پال کی گرفتاری کے وقت سجاد ڈر کر اپنے گاؤں منڈی بہاؤالدین چلا گیا تھا۔ دھماکے میں استعمال ہونے والی کار دوسرے شہر میں تیار کی گئی، سجاد حسین نے دوران تفتیش گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔
ملزم پیٹر پال ڈیوڈ ریواز گارڈن لاہور میں واقع نجی ہوٹل میں قیام کرتا تھا، پیٹر پال کے نجی ہوٹل میں قیام کے دوران ایک خاتون رابطے میں رہتی تھی، تفتیشی اداروں نے مشتبہ خاتون کرن کو پیٹر پال کی نشاندہی پر حراست میں لیا۔
دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دھماکے میں ملوث ابھی بھی اس شخص کی تلاش جاری ہے جس نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار ہدف کے مقام پر پہنچائی۔ دہشت گرد کو گاڑی دیتے وقت سجاد بھی پیٹر پال کے ساتھ موجود تھا، تفتیشی اداروں کو ڈیوڈ پال سے کار لے جانے والے مبینہ دہشت گرد کی تلاش ہے۔
واضح رہے کہ 23 جون کو جوہر ٹاؤن میں ایک کار بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ 25 جون کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور ایئرپورٹ سے پیٹر پال ڈیوڈ نامی ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا تھا۔ جو غیر ملکی شہری بتایا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔