- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
میرے شوہر سندھ کے وزیر ہیں، حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کردی
کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی ہو گئی ہے اور جس سے شادی ہوئی ہے وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں۔
معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ہمیشہ سے ہی سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی رہی ہیں، کبھی سیاستدانوں کے ساتھ ان کی تصاویر وائرل ہوتی ہیں تو کبھی مفتی قوی کے ساتھ ویڈیو سامنے آنے پر تنازع کھڑا ہوجاتا ہے۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری شادی ہو گئی ہے اور جس سے شادی ہوئی ہے وہ رکن سندھ اسمبلی ہیں، میرے شوہر ابھی کراچی میں مقیم ہیں اور ہمارا نکاح بھی کراچی میں ہی ہوا ہے، میرے شوہر کے قریبی دوستوں کو شادی کا علم ہے۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر نامور شخصیت ہیں، وہ ٹی وی ٹاک شوز میں شرکت کرتے ہیں اور ان کے پاس وزارت بھی ہے جب کہ میرے شوہر نے اپنی بیوی کو قائل کرنا ہے، جب وہ اپنی بیوی کو منا لیں گے تو میں بتا دوں گی، میں اپنے شوہر کی اجازت سے ان کی تصویر جاری کروں گی، ہم 4 تاریخ کو ترکی جا رہے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حریم شاہ نے منگنی کرلی؟
گزشتہ روز حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے انگوٹھی پہنی ہوئی تھی اور حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں تاہم یہ سیاستدان کون ہے اس حوالے سے حریم نے کچھ بھی بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت جلد اس حوالے سے مداحوں کو آگاہ کریں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : حریم شاہ کا شیخ رشید کے شادی نہ کرنے کے حوالے سے بڑا دعویٰ
واضح رہے کہ گزشتہ سال شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جب کہ ایک انٹریو میں حریم شاہ نے شیخ رشید احمد کی شادی کے حوالے سے حیران کن انکشاف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے اب تک شادی میری وجہ سے نہیں کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔