- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
سوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین نے استعفیٰ دیدیا
اسٹاک ہوم: سوئیڈن کے وزیراعظم اسٹیفن لووین اپنے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد بھاری اکثریت سے منظور ہونے پر عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سوئیڈن کے وزیر اعظم اسٹیفن لووین کے خلاف گزشتہ ہفتے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی جس میں 7 سالہ سے اقتدار پر براجمان اسٹیفن لووین اپنی اکثریت ثابت کرنے میں ناکام رہے تھے۔
تحریک عدم اعتماد کی منظوری کے بعد بھی عہدہ برقرار رکھنے کے لیے ان کی گئی تمام تر کاوشوں میں ناکامی کے بعد آج وزیراعظم نے اپنے عہدے سے باضابطہ استعفیٰ پیش کردیا جس کے بعد پارلیمنٹ کے اسپیکر نئے وزیراعظم کا انتخاب کریں گے۔
وزیراعظم لووین ملک میں گھروں کے کرایوں میں اضافے پر نیا قانون بنا رہے تھے جس پر اپوزیشن نے بھرپور عوامی احتجاج کے بعد تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی جس کی حمایت وزیراعظم کی اتحادی جماعت لیفٹ پارٹی نے بھی کی۔
اسٹیفن لووین سویڈن کی تاریخ کے پہلے وزیراعظم بن گئے ہیں جنہیں عدم اعتماد کی تحریک میں ناکامی کے باعث عہدے سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔ 54 سالہ اسٹیفن لووین 2014 میں پہلی بار وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور 2019 میں اتحادی حکومت کے ذریعے دوسری بار وزیراعظم بنے تھے۔
وزیراعظم کے پارلیمانی اتحاد کے پاس 349 رکنی ایوان میں سے 167 نشستیں تھیں جب کہ حکومت بنانے کے لیے 175 ارکان درکار ہوتے ہیں تاہم 4 ماہ کے سیاسی بحران کے بعد اسٹیفن کمزور حکومت بنانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔