- سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس گرفتار
- کرغزستان میں پھنسے طلبا سے متعلق تشویش ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- کرغزستان سے مزید ساڑھے تین سو طلبا وطن واپس پہنچ گئے
- اینٹی بائیوٹک ادویات کے بے تحاشہ استعمال سے پاکستان میں سالانہ 7 لاکھ اموت
- اسحٰق ڈار کا سعودی ہم منصب سے رابطہ، محمد بن سلمان کے دورے کی تیاریوں کا جائزہ
- ہیٹ ویو کا خدشہ؛ سندھ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی
- فالج کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیز مسافر طیارے پر کام جاری
- والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
- ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے
- دنیا کا سب سے چھوٹا فنگر فِش سینڈویچ
- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تلاش جاری
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
احساس پروگرام : فرسٹ و سیکنڈ ایئر کے طلبہ سمیت خواجہ سراؤں کو بھی شامل کرنے کی منظوری
اسلام آباد: بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام بورڈ نے وسیلہ تعلیم پروگرام میں فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ و طالبات سمیت ٹرانسجینڈرز (خواجہ سرا) کو بھی احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ نے فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کے طلبا کو سہ ماہی بنیادوں پر 3500 روپے جبکہ فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کی طالبات کو 4000 روپے فی کس وظیفہ دینے کی منظوری دے دی۔
بورڈ نے خواجہ سراؤں کو بھی احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دی ہے۔ تمام شناختی کارڈ ہولڈرز ٹرانسجینڈرز احساس کفالت پروگرام میں شامل ہوں گے جنہیں ماہانہ کی بنیاد پر 2 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بی آئی ایس پی اسٹیرنگ کمیٹی نے رواں ماہ 16 جون کو ہائر سکینڈری ایجوکیش کو پروگرام میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے معاملہ حتمی منظوری کے لیے بی آئی ایس پی بورڈ کو ریفر کردیا تھا۔
باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیلہ تعلیم پروگرام میں ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی شمولیت سے 7 لاکھ اسٹوڈنٹس مستفید ہوں گے جن کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے 5 ارب روپے مختص ہوں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے سیکنڈری ایجوکیشن کو بھی وسیلہ تعلیم پروگرام میں شمولیت کی منظوری دے رکھی ہے۔ آئندہ جولائی سے ہی چھٹی سے دسویں تک تمام مستحق طلبہ و طالبات کو سہ ماہی بنیاد پر وطیفے دیئے جائیں گے جس میں سے چھٹی سے دسویں تک کے طلبہ کو سہ ماہی بنیادوں پر 2500 روپے جبکہ فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کے طالبات کو سہ ماہی بنیاد پر 3000 روپے وظیفہ دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔