کراچی میں شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والا دلہا گرفتار

ویب ڈیسک  پير 28 جون 2021
دولہا ذیشان نے اپنی شادی پر دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی تھی جس سے عاطف نامی شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔(فوٹو:ایکسپریس)

دولہا ذیشان نے اپنی شادی پر دوستوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی تھی جس سے عاطف نامی شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا۔(فوٹو:ایکسپریس)

جیکسن پولیس نے شادی کی خوشی میں فائرنگ کے دوران شہری کے زخمی ہونے کے واقعے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے دولہا کر گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جیکسن کے علاقے کیماڑی میں اتوار کی شب شادی کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ کے دوران شہری گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا، اطلاع ملنے پر جیکسن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوئے دولہے ذیشان کو گرفتار کرلیا ہے، جب کہ اس کے دیگر 2 دوستوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

پولیس کے مطابق شادی کے تقریب کے دوران دولہا ذیشان نے اپنے دیگر 2 دوستوں کے ہمراہ فائرنگ کی تھی جس سے عاطف نامی شہری ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا تھا، پولیس نے ملزم کے قبضے سے ہوائی فائرنگ میں استعمال کیے جانے والا اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔