بھارتی بورڈ کے صدر آئی سی سی کا چیئرمین بننے کا خواب دیکھنے لگے

بی سی سی آئی کو پورا یقین ہے کہ وہ اپنی طاقت کے بل بوتے پر نئی ترامیم کو منظور کرالے گا


Sports Desk January 22, 2014
بی سی سی آئی کو پورا یقین ہے کہ وہ اپنی طاقت کے بل بوتے پر نئی ترامیم کو منظور کرالے گا۔فوٹو:فائل

بھارتی بورڈ کے صدر این سری نواسن آئی سی سی کا چیئرمین بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔

بی سی سی آئی کو پورا یقین ہے کہ وہ اپنی طاقت کے بل بوتے پر نئی ترامیم کو منظور کرالے گا، بورڈ کے ایک ٹاپ آفیشل نے کہاکہ ان تجاویز کی تیاری میں سری نواسن نے اہم کردار ادا کیا، آئی سی سی بورڈ کی جانب سے سفارشات کی منظوری ملنے پر وہ خود اس کے چیئرمین بن سکتے ہیں۔ دوسری جانب بی سی سی آئی کے سیکریٹری سنجے پاٹیل نے کہاکہ نئی مجوزہ تبدیلیوں پر غور کیلیے بھارتی بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا خصوصی اجلاس 23 جنوری کو چنئی میں طلب کیا گیا ہے۔