حج کی تیاریاں، غلاف کعبہ کوتین میٹراوپراٹھا دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 1 جولائی 2021
اس عمل کے لیے 50 سے زائد ماہرین پرمبنی خصوصی ٹیمیں ہیں: فوٹو: فائل

اس عمل کے لیے 50 سے زائد ماہرین پرمبنی خصوصی ٹیمیں ہیں: فوٹو: فائل

مکہ المکرمہ: سعودی عرب میں حج کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اورغلاف کعبہ کوتین میٹراوپراٹھا دیا گیا ہے۔

سعودی عرب میں مسجد الحرام اورمسجد نبوی انتظامیہ کے سربراہ اعلی ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس کی زیرنگرانی خانہ کعبہ کا غلاف نیچے سے تین میٹر تک اوپر اٹھا دیا ہے جوحج کی تیاریوں کا آغازمیں سے ایک عمل ہے۔

اس عمل کے لیے 50 سے زائد ماہرین پرمبنی خصوصی ٹیمیں ہیں جب کہ ایک خصوصی سیڑھی بھی ہے جو صرف اس کام کے لے مختص ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جہاں سے غلاف اوپر اٹھایا گیا ہے وہاں دومیٹرچوڑے سفید کاٹن کے کپڑے سے خانہ کعبہ کو چاروں طرف سے ڈھانپ دیا گیا ہے۔ حج  کے بعد غلاف کعبہ کوواپس تین میٹرنیچے کردیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔