کیا عامر خان نے فاطمہ ثنا کی خاطر کرن راؤ کو طلاق دی؟

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جولائی 2021
عامر خان اور فاطمہ ثنا کو ہونے والی شادی کی ایڈوانس مبارکباد ملنے لگیں، (فائل فوٹو)

عامر خان اور فاطمہ ثنا کو ہونے والی شادی کی ایڈوانس مبارکباد ملنے لگیں، (فائل فوٹو)

 ممبئی: سوشل میڈیا پر عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا کو ٹھہرایا جا رہا ہے۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کی دوسری بیوی کرن راؤ نے 15 سالوں بعد علیحدہ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد سے ہی ٹوئٹر پر اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے۔ عامر خان اور فاطمہ ثنا نے 2016 میں فلم ’دنگل‘ میں ایک ساتھ  کام کیا۔

ٹوئٹر صارفین کی جانب سے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کو ایڈوانس میں شادی کی مبارکباد پیش کی جا رہی ہے، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ عامر خان تیسری شادی فاطمہ ثنا شیخ سے کریں گے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا میں بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ عامر خان اور کرن راؤ میں طلاق کی وجہ فاطمہ ثنا شیخ ہی ہیں۔ کرن راؤ فلم ’دنگل‘ کی کامیابی کے بعد سے عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ میں بڑھتی قربتوں کی وجہ سے کافی پریشان تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔