اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرملکی باشندوں سے کروڑوں کی ہیروئن برآمد

ایکسرے کے ذریعے باشندوں کے معدے میں 150 کوکین سے بھرے کیپسول کی نشاندہی ہوئی۔


ویب ڈیسک July 04, 2021
ایکسرے کے ذریعے باشندوں کے معدے میں 150 کوکین سے بھرے کیپسول کی نشاندہی ہوئی۔

ایئرپورٹ پر دو غیر ملکی باشندوں سے کروڑوں روپے کی ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

پاکستان کسٹم نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر دو نائجئرین باشندوں سے 6 کروڑ روپے مالیت کی دو کلو گرام کوکین برآمد کرلی۔ نائجیرین باشندے 150 کیپسول معدے میں چھپا کر لارہے تھے۔ نائجیرین باشندوں کی شناخت مونڈے پال اریما اور چینڈو مورگن کے نام سے ہوئی ہے۔

کسٹم حکام نے مسقط سے آنے والی پرواز پی کے 292 میں آنے والے دو نائجیرین مسافروں کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا۔ جب اسپتال سے ایکسرے کرائے گئے تو ان کے معدے سے 150 کوکین سے بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔

کسٹم کلکٹر سالک محمود گوندل اور ان کی ٹیم نے اس سے پہلے جون میں ایک نائجیرین باشندے سے کوکین برآمد کی تھی۔ یہ دو ماہ میں دوسری بڑی کارروائی ہے۔ کسٹم حکام نے ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم اسٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔