گول گپوں کا ہار گول گپوں کا تاج نوبیاہتا دلہن کی ویڈیو وائرل

کون کہتا ہے کہ گول گپے صرف کھائے جاسکتے ہیں، اگر فیشن ڈیزائنر پاگل ہو تو گول گپوں کا زیور بھی بن سکتا ہے


ویب ڈیسک July 09, 2021
کون کہتا ہے کہ گول گپے صرف کھائے جاسکتے ہیں، اگر فیشن ڈیزائنر پاگل ہو تو گول گپوں کا زیور بھی بن سکتا ہے۔ (فوٹو: انسٹاگرام)

گول گپوں کا شوق برصغیر پاک و ہند کے علاوہ نہ جانے کتنے ہی ملکوں میں پھیلا ہوا ہے لیکن بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک فیشن ڈیزائنر نے دلہن کےلیے گول گپوں کا زیور تیار کرلیا۔

آرتھی بالاجی نامی اس فیشن ڈیزائنر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرائی ہے جس میں دلہن نے اپنے گلے میں گول گپوں کی مالا پہنی ہوئی ہے۔
" data-instgrm-version="13">






View this post on Instagram


A post shared by PEARLS Beauty Lounge & Academy (@arthibalajimakeoverstyles)






اگلے ہی لمحے اس دلہن کے سر پر گول گپوں رکھ دیا جاتا ہے اور وہ بے اختیار ہنسنے لگتی ہے۔ یہ مختصر ویڈیو اب تک لاکھوں بار دیکھی جاچکی ہے جبکہ اس پوسٹ کو سوا لاکھ سے زیادہ انسٹاگرام صارفین نے پسند بھی کیا ہے۔