جنوبی افریقہ زمبابوے کو ساتھ ملانے کا خواہاںٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش

سی ایس اے پہلے ہی کرکٹ پر بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کنٹرول کی تجویز کو مسترد کرچکا ہے


Sports Desk January 24, 2014
سی ایس اے پہلے ہی کرکٹ پر بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کنٹرول کی تجویز کو مسترد کرچکا ہے۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل زمبابوے کو ایک ٹیسٹ کھیلنے کی پیشکش کردی۔

البتہ اسے قبول کرنے کا انحصار کرکٹ زمبابوے اور پلیئرز کے تعلقات پر ہے، اس وقت وہاں کے کھلاڑی معاوضوں کی عدم ادائیگی کے باعث ہڑتال پر ہیں۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کی جانب سے اس پیشکش کو آئی سی سی میٹنگ سے قبل زمبابوے کی سپورٹ حاصل کرنے کی کوشش کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے، سی ایس اے پہلے ہی کرکٹ پر بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ کے کنٹرول کی تجویز کو مسترد کرچکا ہے،آسٹریلوی ٹیم کے ٹور کا آغاز 12 فروری سے ہوگا۔