چمن بارڈر عارضی طور پر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 18 جولائی 2021
پیدل آمدو رفت کھولنے سے پاکستان میں پھنسے ہزاروں افغان شہری واپس چلے گئے فوٹو: فائل

پیدل آمدو رفت کھولنے سے پاکستان میں پھنسے ہزاروں افغان شہری واپس چلے گئے فوٹو: فائل

چمن: افغانستان کے سرحدی ضلع اسپن بولدک پر طالبان کے قبضے کے بعد بند کی گئی پاک افغان سرحد کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔

لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ چمن سے متصل افغانستان کے اہم ضلع اسپن بولدک پانچویں روز بھی طالبان کے کنٹرول میں ہے، جس کی وجہ سے پاک افغان بارڈر پر پانچویں روز بھی بدستور ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پھنسے افغان شہریوں کی واپسی کے لیے باب دوستی کے چمن بارڈرکو عارضی طور پر پیدل آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ باب دوستی گیٹ صبح 8 سے10 بجے جب کہ شام 4 سے 6 بجے تک کھلا رہے گا، اب تک ہزاروں افغان شہری اس سہولت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے آبائی ملک میں داخل ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔