- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
انگلینڈ نے پاکستان کو ون ڈے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
مانچسٹر: انگلینڈ نے ون ڈے سیریز کے بعد اب پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی شکست دے دی۔
مانچسٹر میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز جیسن روئے اور جوز بٹلر نے کیا۔ ساتویں اوور میں انگلینڈ کی پہلی وکٹ گری جو کہ جوز بٹلر کی تھی۔ 22 گیندوں پر 21 رنز بنانے کے بعد بٹلر شاداب خان کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کے بعد ڈیوڈ میلان کریز پر پہنچے۔
دسویں اوور میں ٹیم کے 92 کے اسکور پر اوپنر جیسن روئے عثمان قادر کی گیند پر فخر زمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں ںے 36 بالز پر جارحانہ 64 رنز بنائے جن میں 12 چوکے اور ایک چھکا شامل ہیں۔ ان کے بعد آنے والے جونی بیئراسٹو بھی دو اوور کے بعد ہی 5 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
ڈیوڈ میلان نے 33 گیندوں پر 31 رنز، آئن مورگن نے 21، معین علی نے ایک اور لیام لیونگ اسٹون چھ رنز بنائے۔
انگلینڈ نے دو بالز قبل اور سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 155 رنز کا ہدف حاصل کرکے پاکستان کو 3 وکٹ سے شکست دی۔ قبل ازیں ون ڈے سیریز بھی انگلینڈ اپنے نام کرچکا ہے۔
بالنگ سائیڈ میں حفیظ نے تین جبکہ شاداب خان، عثمان قادر، حسن علی اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان بیٹنگ
اس سے قبل میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے ٹیم کو 42 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم بابراعظم کے آؤٹ ہوتے ہی قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر ناکام ہوگئی۔
بابراعظم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، صہیب مقصود 13، محمد حفیظ 1، شاداب خان 2 اور عماد وسیم 3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان نے فخرزمان کے ساتھ ملکر 45 رنز کی شراکت قائم کی لیکن فخرزمان 24 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ حسن علی نے 15 رنز بنائے۔
محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کی اور 76 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ وہ آخری لمحات تک وکٹ پر رک کر اسکور کرنے کی کوشش کی تاہم وہ ٹیم کو بڑا ٹوٹل دینے میں ناکام رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4 اور معین علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، اعظم خان اور حارث رؤف کی جگہ حسن علی اور عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ انگلش ٹیم میں کپتان ایون مورگن اور ڈیوڈ ویلی کی واپسی ہوئی ہے۔
واضح رہے پاکستان نے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔