سی ویو کراچی پر پھنسا بحری جہاز شہریوں کی تفریح کا ذریعہ بن گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 22 جولائی 2021
جہاز کی مالک کمپنی نے ریسکیو کرنے کی ابھی تک باضابطہ درخواست نہیں کی، کے پی ٹی حکام۔ فوٹو:سوشل میڈیا

جہاز کی مالک کمپنی نے ریسکیو کرنے کی ابھی تک باضابطہ درخواست نہیں کی، کے پی ٹی حکام۔ فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی: سی ویو پر پھنسے غیر ملکی کمپنی کے بحری جہاز کو دیکھنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے تفریحی مقام سی ویو پر پھنسا بحری جہاز شہریوں کی تفریح کا ذریعہ بن گیا ہے،  گزشتہ روز کنٹینرز سے لدا بحری جہاز ساحل کی ریت میں پھنس گیا تھا جسے  دیکھنے کے لئے ساحل پر تفریح کے لیے آنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہے۔

کے پی ٹی حکام کا کہنا ہے کہ جہاز کو نکالنے کے لیے طاقتور سالویج ٹگ استعمال کرنا ہوں گے، تاہم جہاز کی مالک کمپنی نے ریسکیو کرنے کی ابھی تک باضابطہ درخواست نہیں کی، اور جہاز کی آمد کی اطلاع بھی کے پی ٹی کو نہیں دی گئی تھی، اس لئے کے پی ٹی کے ٹگ پورٹ آپریشن چھوڑ کر پھنسے ہوئے جہاز کو ریسکیو نہیں کرسکتے۔

حکام نے بتایا کہ جہاز سنگاپور سے 18 جولائی کو کریو کی تبدیلی کے لئے آیا تھا، خراب موسم کی وجہ سے جہاز کا اینکر الگ ہوکر گم ہوگیا تھا، انجن کمزورہونے کی وجہ سے جہاز لہروں کا زورنہیں سہہ سکا تھا اور دھکے کھاتا ہوا ساحل پر پہنچا اور ریت میں پھنس گیا۔

 

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔