شاہراہ قراقرم ہرطرح کی ٹریفک کے لئے مکمل کھول دی گئی، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  جمعـء 23 جولائی 2021
ایف ڈبلیو اوکے عملے نے سخت موسمی حالات میں دن رات کم کرکے رکاوٹیں دورکیں، آئی ایس پی آر

ایف ڈبلیو اوکے عملے نے سخت موسمی حالات میں دن رات کم کرکے رکاوٹیں دورکیں، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: شاہراہ قراقرم ہرطرح کی ٹریفک کے لئے مکمل کھول دی گئی ہے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق شاہراہ قراقرم ہرطرح کی ٹریفک کے لئے مکمل کھول دی گئی ہے۔ شاہراہ قراقرم پر جگہ جگہ مٹی کے تودے گرنے سے رکاوٹیں پیدا ہوئی تھیں۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ایف ڈبلیو اوکے عملے نے سخت موسمی حالات میں دن رات کم کرکے رکاوٹیں دورکیں جس کے بعد تمام بند مقامات سے سڑک کلیئرکردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔