لاہور میں سابق فوجی افسر کی گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خودکشی

ویب ڈیسک  ہفتہ 24 جولائی 2021
لاش کے قریب پستول پڑا تھا اور کنپٹی پر گولی لگی ہے

لاش کے قریب پستول پڑا تھا اور کنپٹی پر گولی لگی ہے

 لاہور: شمالی چھاؤنی کے علاقے میں حساس ادارے کے اعلی( ر) آفیسر کی گھر سے لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق لاش کے قریب پستول پڑا تھا اور کنپٹی پر گولی لگی ہے جس کے باعث شبہ ہے کہ خود کشی کی گئی ہے۔

میجر (ر) امتیاز ولد محبوب نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے خودکشی کی۔ پولیس ایمر جنسی نمبر پر اطلاع دینے والے حساس ادارے کے آفیسر اور اہل خانہ نے واقعہ کو خودکشی قرار دیا ہے۔ اہل خانہ پوسٹ مارٹم نہیں کروانا چاہتے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔