- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
نور مقدم کیس: امریکی شہری ہوں پاکستانی نہیں، ملزم ظاہر جعفر
اسلام آباد: عدالت نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پیر کو دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں ملزم ظاہر جعفر کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
پولیس تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل چاقو برآمد کیا گیا، ملزم سے برآمد کیا گیا پستول اور آہنی مکا بھی قبضے میں لیا ہے، اب اس کا موبائل بھی ریکور کرنا ہے، زیادہ سے زیادہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خاتون نور مقدم کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت
مدعی کی جانب سے شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم ظاہر جعفر کا دو روزہ مزید جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور ملزم کو پیر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
پیشی کے دوران ملزم ظاہر جعفر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میں امریکی شہری ہوں پاکستانی نہیں، جو کچھ بھی ہے میرا وکیل آپ کو بتائے گا۔
واضح رہے کہ سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کا مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔