ہندوستان میں میرے کام کی تعریف ہونا اعزاز ہے حنا دلپذیر

ان دنوں فصیح باری خان کے تحریرکیے ہوئے کھیل ’چھپن چھپائی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، حنا دلپذیر


Showbiz Reporter January 25, 2014
ان دنوں فصیح باری خان کے تحریرکیے ہوئے کھیل ’چھپن چھپائی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں، حنا دلپذیر فوٹو: فائل

اداکارہ حنا دلپزیر نے کہا ہے کہ ہندوستان میں میرے کام کی تعریف ہونا صرف میرے لیے ہی نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے اعزاز کی بات ہے کیونکہ میں جوکچھ بھی ہوں وہ اپنے ملک کی بدولت ہوں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ لازم نہیں ہے کہ ہم جوسوچ رہے ہوں وہ ہی ہو، اکثر اس کے برخلاف بھی ہوجاتا ہے مگر میں ان خوش نصیبوں میں سے ہوں کہ جنھوں نے جو خواب بھی دیکھا وہ پورا ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں حنا دلپزیر خان کا کہنا تھا میں ان دنوں فصیح باری خان کے تحریرکیے ہوئے کھیل 'چھپن چھپائی' کی شوٹنگ میں مصروف ہوں اس کھیل کو ڈائریکٹ کیا ہے مظہر معین نے جب کہ ساتھی فنکاروں میں کرن تعبیر،علی عباس، ارشد فاروقی، علی آغا جبران ودیگر شامل ہیں جب کہ جلد ہی ایک اور ڈرامے کی شوٹنگ کا آغاز ہو گا 'مٹھو اور آپا' اس کی تیاری زوروشور سے جاری ہے۔

مقبول خبریں