خواجہ اظہار الحسن کے گارڈ کیخلاف ڈلیوری بوائے پر فائرنگ کا مقدمہ درج

گزشتہ روز خواجہ اظہار کے گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر فوڈ ڈلیوری بوائے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا


ویب ڈیسک July 25, 2021
خواجہ اظہار الحسن کے گارڈ نے معمولی تلخ کلامی پر فوڈ ڈلیوری بوائے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا

پولیس نے ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے سیکیورٹی گارڈ کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

درخشاں پولیس نے آن لائن ڈلیوری بوائے کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ محبوب کے خلاف اقدام قتل کی دفعہ 324 کے تحت مقدمہ درج کرلیا، ہیڈ محرر عامر تنولی نے بتایا کہ مقدمہ فائرنگ سے زخمی محمد ندیم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جب کہ فائرنگ کرنے والا ملزم ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کا سیکیورٹی گارڈ ہے جو کہ واقعے کے بعد سے فرار ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرکے کیس مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے سیکیورٹی گارڈ نے تلخ کلامی کے دوران آن لائن فوڈ ڈلیوری بوائے کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔

مقبول خبریں