پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیادوں پر قائم ہیں آرمی چیف

پاکستان اور سعودی عرب امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک July 28, 2021
آرمی چیف نے پاکستان اور مسلح افواج کی مدد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا، آئی ایس پی آر فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیادوں پر قائم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور، افغان امن عمل، خطے میں امن و امان کی صورت حال اور امن کے قیام کے لئے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان اور مسلح افواج کی مدد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات باہمی اعتماد کی بنیادوں پر قائم ہیں، دونوں اقوام امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہیں گی۔

ملاقات کے دوران سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور امن کے لئے پاکستان کے مخلصانہ کردار کی تعریف کی۔

واضح رہے کہ سعودی وزیر خارجہ گزشتہ روز پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے، انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی۔

مقبول خبریں