سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے ن لیگ کو شکست دے دی

ویب ڈیسک  بدھ 28 جولائی 2021
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

سیالکوٹ: پی پی 38 سیالکوٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے مسلم لیگ (ن) کو شکست دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 38 کی نشست پر ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار نے میدان مار لیا اور مسلم لیگ (ن) سے سیٹ چھین لی۔

حلقے کے تمام 165 پولنگ اسٹیشنز سے موصولہ نتائج کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار احسن سلیم بریار 60588 ووٹ حاصل کرکے پہلے نمبر پر رہے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار طارق سبحانی نے 53471 ووٹ حاصل کیے۔

pti election ps 38 siyalcoat

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی واضح اکثریت سے الیکشن جیت چکی ہے، کشمیر کے بعد سیالکوٹ نے بھی ن لیگ کے بیانیے کو دفن کردیا۔

واضح رہے کہ یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے چوہدری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔