- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
امریکی عدالت نے شمالی کوریا کے آئل ٹینکر پر قبضے کو جائز قرار دیدیا
نیویارک: امریکی عدالت نے مارچ 2020 میں شمالی کوریا کو تیل فراہم کرنے کے لیے جانے والے سنگاپور کے آئل ٹینکر پر قبضے کو جائز قرار دیتے ہوئے جہاز کی ملکیت کا اختیار دیدیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا کو تیل کی فراہم کرنے کے لیے جانے والے سنگاپور کے آئل ٹینکر کو 2020 میں ضبط کرلیا تھا۔ آئل ٹینکر پر 2019 میں چار ماہ کے دوران تیل کی فراہمی کا الزام بھی تھا۔
تاہم اب نیو یارک کے ایک وفاقی جج نے آئل ٹینکر کی ضبطی کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک برس سے کمبوڈیا میں موجود سنگاپور کے اس آئل ٹینکر کی ملکیت امریکا کو لینے کا اختیار دیتا ہے۔
امریکی وفاقی عدالت میں سماعت کے دوران سنگاپور کی کمپنی اور مالک پر، شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیوں سے بچنے کی سازش اور منی لانڈرنگ کی دفعات عائد کی گئی تھیں۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کو تیل فروخت کرنے کی عالمی پابندی کی خلاف ورزی پر سنگاپور کے آئل ٹینکر کو ضبط کیا گیا تھا۔ آئل ٹینکر میں 15 لاکھ ڈالر مالیت کا 2 ہزار 734 ٹن تیل موجود ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آئل ٹینکر مبینہ طور پر شمالی کوریا کے جہازوں میں تیل کی مصنوعات کی منتقلی اور شمالی کوریا کی بندرگاہ نامپو تک براہ راست تیل کی ترسیل کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ امریکی درخواست پر کمبوڈیا کی حکومت نے دو سال قبل اس آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا تھا جس کے بعد وفاقی امریکی عدالت میں کیس چلا تھا جس میں آئل ٹینکر کمپنی کے مالک بھی شریک تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔