ممتاز شاعرو ادیب نقاش کاظمی کراچی میں انتقال کر گئے

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 31 جولائی 2021
دبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حُسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔(فوٹو:فائل)

دبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حُسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔(فوٹو:فائل)

 کراچی: صدارتی ایوارڈ یافتہ اردو کے ممتاز شاعر ، ادیب و نقاد نقاش کاظمی 77 برس کی عمر انتقال کر گئے، تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی۔

اردو کے معروف شاعر،ادیب و نقاد نقاش کاظمی مختصر علالت کے بعد ہفتے کی دوپہر انتقال کرگئے، نقاش کاظمی 22 فروری 1944 کو بھارت کے شہر جون پور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے لسانیات، اردو ادب اور پولیٹیکل سائنسز میں ماسٹرز کیا تھا۔

نقاش کاظمی ’رنگِ سفر‘، ’دامنِ گُل‘ اور ’میراث‘ کے مصنف تھے، جب کہ ان کا مجموعہ کلام ’چاندنی اور سمندر‘ کے نام سے شائع ہوا، ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ حُسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا تھا۔

مرحوم متحرک شخصیت کے حامل آرٹس کونسل کراچی میں ہونے والی ادبی سرگرمیوں بھی کافی فعال تھے، ان کی نمازجنازہ بعد نماز مغرب
مسجد باب العلم، نارتھ ناظم آباد میں ادا کی گئی جب کہ تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔