کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ندی سے کئی روز پرانی لاش برآمد

پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا


اسٹاف رپورٹر September 29, 2026

کراچی:

سرجانی ٹاؤن یارو گوٹھ کے قریب ندی سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔

اطلاع ملنے پرپولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی عمر 35 سے 40 سال کے درمیان ہے اور اُسکے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی۔

سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کی گئی ہے تاکہ وجہ موت کا تعین ہوسکے، واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔