عمران خان آج 3 بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہونگے

اے پی پی  اتوار 1 اگست 2021
"آپ کا وزیراعظم۔۔۔آپ کے ساتھ" پروگرام میں عمران خان فون کالز اورسوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے مخاطب ہوںگے۔ فوٹو: فائل

"آپ کا وزیراعظم۔۔۔آپ کے ساتھ" پروگرام میں عمران خان فون کالز اورسوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے مخاطب ہوںگے۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان آج سہ پہر 3 بجے “آپ کا وزیر اعظم۔۔۔آپ کے ساتھ” پروگرام میں ٹیلی فون کالز اور سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے عوام سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔