- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
جی ایچ کیو میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے یومِ تاسیس کی شاندار تقریب
اسلام آباد: آرمی آڈیٹوریم جی ایچ کیو میں جی ایچ کیو میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے یومِ تاسیس کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق آج چین کی پیپلز لبریشن آرمی کا 94 واں یومِ تاسیس منایا جارہا ہے، اس حوالے سے جی ایچ کیو کے آرمی آڈیٹوریم میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ تھے، جب کہ پاکستان میں چین کے سفیر مسٹر نانگ رونگ اورچین کے پاکستان میں متعین ڈیفنس اتاشی میجر جنرل چن ونرانگ نے اپنے وَفد کے ہمراہ تقریب میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے اس خصوصی تقریب کا زبردست انتظام کیا، چین کی طرف سے آنے والے معزز مہمانوں کا تقریب میں آمد پر پُرتپاک استقبال کیا گیا اور اس موقع پر آرمی بینڈ نے خصوصی طور پر چینی اور پاکستانی دُھنیں پیش کیں، آرمی آڈیٹوریم کو خصوصی طور پر چین کے روایتی ثقافتی رنگوں سے سجایا گیا اور سُرخ گلابوں سے چین کا قومی پرچم بھی تیار کیا گیا۔
تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے، اس مو قع پر پاک چین تعلقات پر مبنی آئی ایس پی آر کی تیار کردہ ڈاکومینٹری بھی چلائی گئی، اس کے علاوہ پاک چین دوستی پر مبنی علی ظفر اور چینی گلوکارہ کا خوبصورت نغمہ بھی چلایا گیا، جب کہ پی ایل اے اور پاک افواج کے تاریخی روابط کی عکاسی تصویری نمائش سے کی گئی۔
94th Anniversary of the founding of Chinese Peoples’ Liberation Army (PLA) was commemorated at GHQ. General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) was the Chief Guest on the occasion. Ambassador of China to Pakistan; His Excellency Mr Nong Rong, Defence Attache; (1/6) pic.twitter.com/tvlgps4pJS
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) July 29, 2021
تقریب سے خطاب میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اور اس چینی قیادت کو مبارکباد دی اور پاک چین دوستی کو سَدا بہار اور ناقابلِ شکست قرار دیا۔ سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ چینی عوام کے مثالی اتحاد، پختہ عزم اور قربانیوں کے باعث آج پی ایل اے کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے، پی ایل اے کی چین کے دفاع و سلامتی اور ترقی کیلئے خدمات روشن مثال ہے، پی ایل اے اور پاک افواج اپنے گہرے برادرانہ تعلقات پر فخر کرتے ہیں۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افواج اور پی ایل اے کا گہرا رشتہ پاک چین دوستی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، پاک افواج کی پی ایل اے کے ساتھ مشترکہ تربیتی مشقیں معمو ل کا حصہ ہیں، پی ایل اے اور پاک افواج کا باہمی تعاون خطے کی سلامتی اور استحکام کیلئے اہم ہے، کورونا کے دوران بھی پی ایل اے نے پاک افواج کی معاونت میں کوئی کسر نہ چھوڑی، پاکستان اور چین کے مضبوط تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔
تقریب کی خوبصورتی اور حُسنِ ترتیب دیکھ کر چینی مہمان دَنگ رہ گئے، اس شاندار تقریب کے انعقاد اور اس میں شرکت پر چینی سفیر نے خاص طور پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔