پشاورمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکارجاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 1 اگست 2021
کانسٹیبل آصف ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا، پولیس حکام۔ فوٹو: فائل

کانسٹیبل آصف ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا، پولیس حکام۔ فوٹو: فائل

پشاور: داودزئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے  پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے داؤد زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا، اہلکار ڈیوٹی سے واپسی پر گھر جا رہا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ایف آر پی کانسٹیبل آصف ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا کہ تھانہ داؤد زئی میں کسی نے فائرنگ کردی اور فائرنگ سے کانسٹیبل موقع پر ہی دم توڑ گیا، اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کر لئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔