کورونا کے سبب شین وارن کی ہالی ووڈ فلم تاخیر کا شکار

اسپورٹس ڈیسک  پير 2 اگست 2021
کورونا کی وجہ سے یہ منصوبہ روک دیا گیا ، شین وارن ۔  فوٹو : فائل

کورونا کی وجہ سے یہ منصوبہ روک دیا گیا ، شین وارن ۔ فوٹو : فائل

سڈنی: آسٹریلیا کے سابق اسپن اسٹار شین وارن نے اپنی ہالی ووڈ فلم میں تاخیرکی وجہ کورونا کو قرار دے دیا۔

شین وارن نے 2019 میں بتایا تھا کہ لاس اینجلس میں ایک کمپنی 2008 میں راجستھان رائلز کی آئی پی ایل فتح پر فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہے، اس میں ہالی ووڈ فلموں والا تمام مصالحہ بھی شامل ہوگا۔

اب وارن کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے یہ منصوبہ روک دیا گیا، رواں برس کے آخر یا آئندہ سال کے اوائل میں کام شروع ہونے کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔