شلپا کوشوہرکے پورن اسکینڈل سے متعلق ضرورمعلوم ہوگا، بالی ووڈ اسٹارزکا رد عمل

ویب ڈیسک  پير 2 اگست 2021
شلپا شیٹھی کوراج کندرا کے پورن اسکینڈل کے بارے میں 120 فیصد ہوگا، مکیش کھنا

شلپا شیٹھی کوراج کندرا کے پورن اسکینڈل کے بارے میں 120 فیصد ہوگا، مکیش کھنا

 ممبئی: بالی ووڈ اسٹارزکا کہنا ہے کہ شلپا شیٹھی کواپنے شوہرکے پورن اسکینڈل سے متعلق 120 فیصد معلوم ہوگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس وقت بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی اوران کے شوہر راج کندرا سے متعلق خبریں زبان زد عام ہیں۔
اس متعلق کچھ عرصے قبل تک تو نہ کسی نے حمایت میں بولا تھا نہ ہی خلاف لیکن اب کچھ بالی ووڈ اسٹارزمعاملے پرملا جلا رد عمل دے رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پورنوگرافی کیس؛ شلپا شیٹھی کو کروڑوں کا نقصان

بالی ووڈ اداکارمکیش کھنا کا کہنا ہے کہ شلپا شیٹھی کوراج کندرا کے پورن اسکینڈل کے بارے میں 120 فیصد ہوگا۔ اس کا یہ مطلب نہیں اداکارہ اس میں ملوث ہوں لیکن اگر اداکارہ میں بولنے کی ہمت ہے توانہیں اپنے شوہرکے خلاف بولنا چاہیئے۔

دوسری جانب اداکارہ رچا چڈا نے شلپا شیٹھی کی حمایت میں کہا کہ ہم نے اپنی زندگی میں مردوں کی غلطیوں کا ذمہ دارخواتین کو ٹہرانا ایک قومی کھیل بنا دیا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ اداکارہ نے اس کے خلاف عدالت سے رجوع کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔