وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 3 اگست 2021
وفاقی کابینہ نے وزیراعظم ہاؤس میں کمرشل سرگرمیوں کی منظوری نہیں دی (فوٹو : فائل)

وفاقی کابینہ نے وزیراعظم ہاؤس میں کمرشل سرگرمیوں کی منظوری نہیں دی (فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ موخر کردیا گیا، وفاقی کابینہ نے اس کی منظوری نہیں دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو آمدنی کا ذریعہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جہاں ثقافتی تقریبات، فیشن شوز اور وینٹج گاڑیوں کی نمائش سمیت اعلیٰ سطح کی سفارتی تقریبات اور سیمینارز کے ذریعے آمدنی حاصل کی جانی تھی تاہم یہ فیصلہ موخر کردیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات فواد حسین چوہدری نے کابینہ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کو کمرشل سرگرمیوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ موخر کردیا گیا ہے، وزیراعظم ہاؤس میں 32 ارب کی لاگت سے یونیورسٹی کی تعمیر جاری ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔