مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کردیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 5 اگست 2021
مرتضی وہاب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر کی بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے، ذرائع (فوٹو : فائل)

مرتضی وہاب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر کی بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے، ذرائع (فوٹو : فائل)

 کراچی: مشیر وزیراعلیٰ سندھ مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر مرتضی وہاب کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا اور لئیق احمد سے عہدے کا چارج واپس لے لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مرتضی وہاب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر کی بھی ذمہ داریاں ادا کریں گے، علاوہ ازیں قانون اور ساحلی ترقی کے قلم دان بھی انہی کے پاس رہیں گے تاہم ماحولیات کا قلم دان ان سے واپس لے لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔