- موٹروے پولیس اہلکار کو کچلنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
- لڑکی کا پیار جنون میں تبدیل، بوائے فرینڈ نے خوف کے مارے پولیس کو مطلع کردیا
- تاجروں کی وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کرنے کی تجویز
- سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
- امریکی یونیورسٹیز میں اسرائیل کیخلاف ہزاروں طلبہ کا مظاہرہ، درجنوں گرفتار
- نکاح نامے میں ابہام یا شک کا فائدہ بیوی کو دیا جائےگا، سپریم کورٹ
- نند کو تحفہ دینے کے ارادے پر ناراض بیوی نے شوہر کو قتل کردیا
- نیب کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا نوٹس
- رضوان کی انجری سے متعلق بڑی خبر سامنے آگئی
- بولتے حروف
- بغیر اجازت دوسری شادی؛ تین ماہ قید کی سزا معطل کرنے کا حکم
- شیر افضل کے بجائے حامد رضا چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نامزد
- بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
کشمیر پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
کراچی: کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جبکہ ایونٹ کا پہلا میچ بھی کھیلا گیا جس میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو شکست دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اس کے بعد پاکستان اور آزاد کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے۔
ایونٹ کا پہلا میچ شاہد خان آفریدی کی ٹیم راولا کوٹ ہاکس اور شعیب ملک کی ٹیم میرپور رائلز کے درمیان ہوا جس میں راولا کوٹ ہاکس نے میرپور رائلز کو 43 رنز سے شکست دے دی۔ ہفتے کو باغ اسٹالینز اور کوٹلی لائنز میں میچ کھیلا جائے گا، اوورسیز واریئرز اور مظفر آباد ٹائیگرز بھی مدمقابل ہوں گے۔
ایونٹ میں 6 ٹیمیں شریک ہیں۔ پہلا کوالیفائر 14 اگست کو ہونا ہے، فائنل 17 تاریخ کو ہوگا، مجموعی طور پر 19 میچز کھیلے جائیں گے، اس میں سے 12 ڈے اینڈ نائٹ ہیں۔
ایونٹ کو ختم کرانے کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایڑی چوٹی کا زور لگایا، غیرملکی پلیئرز کو شرکت سے روکنے کی سرتوڑ کوشش کی، اس مقصد کے لیے متعلقہ بورڈز پر دباؤ بھی ڈالا گیا۔
بھارت نے ایونٹ کو رکوانے کے لیے آئی سی سی کا دروازہ تک کھٹکھٹایا تاہم وہاں پر بھی اسے منہ کی کھانی پڑی۔ بھارت کی تمام تر سازشوں کے باوجود کشمیر پریمیئر لیگ شروع ہوچکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔