ٹوکیو اولمپکس میں پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول سامنے آگیا

ایتھلیٹکس فیڈریشن اور کھیل سے وابستہ دوسرے افراد نے ارشد ندیم کے شاندار استقبال کا اعلان کیا ہے


ویب ڈیسک August 08, 2021
ارشد ندیم 11 اور 12 اگست کی درمیانی رات وطن واپس پہنچیں گے۔ فوٹو:سوشل میڈیا

ٹوکیو اولمپکس کے اتھلیٹکس مقابلوں میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول سامنے آگیا۔

گزشتہ روز ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پاکستانی قوم کے دلوں کو فتح کرنے والے ملک کے ہیرو ارشد ندیم اب وطن واپس آرہے ہیں، جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پانچویں پوزیشن پانے والے ارشد ندیم 11 اور 12 اگست کی درمیانی رات وطن واپس پہنچیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جیولین تھرو مقابلوں میں ارشد ندیم کی پانچویں پوزیشن

میاں جنوں کے قریبی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ ارشد ندیم پاکستان اتھلیٹکس کی تاریخ میں اولمپکس فائنل تک پہنچنے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں، ایتھلیٹکس فیڈریشن اور کھیل سے وابستہ دوسرے افراد نے ارشد ندیم کے شاندار استقبال کا اعلان کیا ہے، لاہور آمد کے بعد ارشد سیدھے اپنے گاوں جائیں گے جہاں ایک قافلے کی صورت میں ارشد کو خوش آمدید کہنے کے بعد گھر پہنچایا جائے گا۔