پاکستانی طلبا نے 1 منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت سے عالمی ریکارڈ چھین لیا

ہمارے پیارے وطن کے بچے کسی سے بھی کم نہیں، انہیں صرف ایک راہنما، ایک رول ماڈل کی ضرورت تھی، زرتاج گل


ویب ڈیسک August 12, 2021
ہمارے پیارے وطن کے بچے کسی سے بھی کم نہیں، صرف انہیں ایک راہنما، ایک رول ماڈل کی ضرورت تھی، زرتاج گل ۔(فوٹو: ٹوئٹر)

KABUL:

پاکستان نے ایک اور محاذ پر بھارت کو شکست سے دوچار کردیا۔ گجرانوالہ میں اسکول کے طلبا نے 1 منٹ میں 50 ہزار پودے لگا کر بھارت سے عالمی ریکارڈ چھین لیا۔


گجرانوالہ کے طلبا نے ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ 13 ہزار طلبا نے 50 ہزار پودے لگا ئے اور یہ حیرت انگیز کارنامہ انہوں نے محض 1 منٹ میں سر انجام دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ بھارتی طلبا نے 1 منٹ میں 37 ہزار پودے لگا کر قائم کیا تھا۔


موسمیاتی تبدیلی کی وزیر زرتاج گل وزیر نے عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر ٹوئٹ میں بچوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 'ماشاءاللہ، گوجرانوالہ کے بچوں، آپ نے کمال کر دیا! نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ ایک منٹ میں پچاس ہزار پودے لگائے گئے!


ہمارے پیارے وطن کے بچے کسی سے بھی کم نہیں، صرف انہیں ایک راہنما، ایک رول ماڈل کی ضرورت تھی، اور اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان سے بڑھ کر کوئی نہیں۔'