پاکستان اور فوج کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے آج افغانستان سے آنکھیں چرارہے ہیں فواد چوہدری

ہمیں اللہ کا شکر کرنا چاہئے کہ پاک فوج اور دیگر ادارے تسبیح جیسی ترتیب میں ہمارے گرد حصار بنائے ہوئے ہیں، وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک August 14, 2021
عوام صرف تب محفوظ ہوتے ہیں جب ادارے مضبوط ہوں،وفاقی وزیر اطلاعات فوٹو: فائل

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بیٹھ کر پاکستان اور فوج کے خلاف ٹرینڈز چلانے والے اور ان کا دفاع کرنے والے آج افغانستان کی صورتحال سے آنکھیں چرارہے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں بیٹھ کر پاکستان اور فوج کے خلاف ٹرینڈز چلانے والے اور ان کا دفاع کرنے والے آج افغانستان کی صورتحال سے آنکھیں چرارہے ہیں، عوام صرف تب محفوظ ہوتے ہیں جب ادارے مضبوط ہوں، ہمیں اللہ کا شکر کرنا چاہئے کہ پاک فوج اور دیگر ادارے تسبیح جیسی ترتیب میں ہمارے گرد حصار بنائے ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان کے حکمرانوں نے عشروں ملک کو لوٹا وسائل ادارے بنانے پر نہیں لگائے بلکہ ذاتی تجوریاں بھریں اس کا نتیجہ ہے کہ آج ان کا دفاعی حصارریت کی دیوار ثابت ہوا ہے، ہمیں آزادی کی قدر اور ملک کی اہمیت سے روشناس رہنا چاہیے، اور جھوٹے پراپیگنڈوں سے ہشیار بھی رہنا چاہیے۔