سونم کپور کی بہن ریحا کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

ریحاکپور اور کرن بولانی گزشتہ 13 برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں


ویب ڈیسک August 15, 2021
سونم کپور نے اپنی بہن کی شادی پر ہلکا سبز اور سنہرا لباس زیب تن کیا فوٹوفائل

بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی بیٹی اور سونم کپور کی بہن پروڈیوسر ریحا کپور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریحا کپور اپنے دیرینہ دوست کرن بولانی کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔ دونوں کی شادی انیل کپور کے جوہو والے بنگلے میں ہوئی جس میں گھر کے افراد کے علاوہ دولہا اور دلہن کے دوستوں نے شرکت کی۔



کپور خاندان کی جانب سے فی الحال شادی کی تصاویر میڈیا پر شیئر نہیں کی گئیں۔ تاہم صحافیوں کی جانب سے لی گئیں ریحا کپور کی رخصتی کے وقت کے مناظر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔
[instagram-post url="
"]

شادی کی تقریب انجام پانے کے بعد انیل کپور نے اپنے گھر کے باہر موجود میڈیا شخصیات میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس موقع پر انیل کپور نیوی بلیو رنگ کے کرتے اور سفید دھوتی میں نظرآئے۔
[instagram-post url="
"]

سونم کپور نے اپنی بہن کی شادی پر ہلکا سبز اور سنہرا لباس زیب تن کیا۔ اس لباس میں سونم بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں۔ سونم کپور کے شوہر آنند آہوجا بھی شادی میں موجود تھے۔
[instagram-post url="
"]

ریحاکپور کی شادی میں کپور خاندان کے دیگر افراد نے بھی شرکت کی جن میں ارجن کپور، خوشی کپور، شنایا کپور، انشولا کپور، بونی کپور، سنجے کپور اور ماہیپ کپور و دیگر شامل ہیں۔
[instagram-post url="
"]

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریحاکپور اور کرن بولانی گزشتہ 13 برسوں سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔ ریحاکپور پروڈیوسر اور کرن بولانی فلمساز ہیں اور وہ فلم ''عائشہ'' اور ''ویک اپ سڈ'' میں بطور معاون کام کرچکے ہیں۔

[instagram-post url="
"]