سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے

زلزلے کی زیرزمین گہرائی100 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک August 15, 2021
زلزلے کی زیرزمین گہرائی100 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا، زلزلہ پیما مرکز(فوٹو:فائل)

شہر میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی زیرزمین گہرائی100 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔