کرکٹ میں امیر اور غریب کی دیوار کھڑی ہونے لگی سابق اسٹارز

تجاویز کی منظوری سے کھیل ذاتی مفادات میں دفن ہوکر رہ جائے گا، ایتھرٹن


Sports Desk January 28, 2014
آئی سی سی انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے، بگ تھری والا فلسفہ چل نہیں پائے گاجونٹی روڈز۔فوٹو:فائل

KARACHI: سابق انٹرنیشنل کرکٹرز کا کہنا ہے کہ اس بار کرکٹ میں نسل پرستی کی نہیں بلکہ امیر اور غریب کی دیوار کھڑی ہو رہی ہے۔

سابق انگلش کپتان مائیک ایتھرٹن نے آئی سی سی کا کنٹرول بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا کے سپرد کرنے کی تجاویز کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے یہ تصور ختم ہوجائیگا کہ کھیل کو تمام لوگوں کے فائدے کیلیے چلایا جارہا ہے، ان تجاویز کی منظوری سے کرکٹ ذاتی مفادات میں دفن ہوکر رہ جائے گی۔

 photo 4_zpscfad0b39.jpg

سابق جنوبی افریقی کرکٹر جونٹی رہوڈز نے کہاکہ آئی سی سی انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار ہے، بگ تھری والا فلسفہ چل نہیں پائے گا کیونکہ جب 2 ٹیمیں متواتر ایک دوسرے کے ساتھ ہی کھیلیں گی تو لوگ اکتا جائینگے، ایک سال میں 10 ایشز ٹیسٹ ہوئے، آپ صاف دیکھ سکتے ہیں کہ آخر میں لوگ اکتانے لگے تھے۔ جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر گریم پولاک کو ڈان بریڈ مین کے مقابلے کا بیٹسمین قرار دیا جاتا تھا مگر نسل پرست حکومت کی وجہ سے جنوبی افریقہ پر پابندی عائدہونے سے ان کا شاندار کیریئر صرف 23 ٹیسٹ میچز تک محدود رہا، انھوں نے کہا کہ اس بار کرکٹ کو نسل پرستی نہیں بلکہ دولت کی لالچ نقصان پہنچارہی ہے۔