وزیراعظم کا کانسٹیبل جمال کلہوڑو کے لیے قومی اعزاز کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اگست 2021
یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے، وزیراعظم فوٹوسوشل میڈیا

یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے، وزیراعظم فوٹوسوشل میڈیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چلتی ٹرین سے گرنے والے شخص کی جان بچانے پر کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو قومی اعزاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کانسٹیبل جمال کلہوڑو کو قومی اعزاز سے نوازا جائے گا۔ جمال کلہوڑو نے پوری لگن کے ساتھ اپنی ڈیوٹی ادا کی۔ قرآن کریم میں ہے کہ جس شخص نے ایک جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز کانسٹیبل جمال کلہوڑو کی ویڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی تھی جس میں جمال کلہوڑو نے ٹرین سے گرنے والے ایک شخص کو پٹری پر گرنے سے بچایاتھا۔

وزیراعظم نے سپاہی کی بہادری کو سراہتے ہوئے لکھا تھا ’’یہ وہ مقام ہے جہاں فرض تقدیس سے ہمکنار ہوتا ہے۔ عوام الناس کی خدمت کے حوالے سے اس نوجوان سپاہی کے ہاں دکھائی دینے والا عزم قابل تحسین ہے‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔