پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہوگا

ویب ڈیسک  جمعـء 20 اگست 2021
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا

کنگسٹن: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے شروع ہورہا ہے۔

ویسٹ انڈیز میں موجود قومی کرکٹ ٹیم اور میزبان سائڈ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج سے کنگسٹن میں شروع ہورہا ہے، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے قومی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔