- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
لاہور میں چنگچی میں بیٹھی لڑکی سے اوباش نوجوان کی غیراخلاقی حرکت
لاہور: لاہور میں 14 اگست کی رات کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں چنگچی میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ اوباش نوجوان غیراخلاقی حرکت کرکے بھاگ جاتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں 14 اگست کے دن گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر لڑکی کے واقعے کے بعد ایک اور لڑکی سے اوباش نوجوان کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 14 اگست والے دن چند نوجوان موٹرسائیکلز پر مٹرگشت کے ساتھ ساتھ ہلڑ بازی کررہے ہیں اور ایک نوجوان اپنے سامنے چنگچی رکشے میں موجود لڑکیوں کی ویڈیو بھی بنارہا ہے اس دوران ایک اور نوجوان بھاگتا ہوا چنگچی رکشے کی طرف آتا ہے اور لڑکی کا بوسہ لے کر بھاگ جاتا ہے۔
اس دوران شاہراہ پر موجود دیگر لڑکوں نے بھی لڑکی کے ساتھ بدتمیزی کرنے کی کوشش کی تاہم چنگچی میں ہی موجود دوسری لڑکی نے فوراً اپنی چپل اتار کر انہیں مارنے کے لیے آگے بڑھائی جس سے وہ نوجوان پیچھے ہٹ گئے۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نے رکشہ سوار خواتین کے ساتھ اوباش نوجوان کی دست درازی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب نے سیف سٹی کیمروں مدد سے ملزم کی شناخت کا عمل فوری شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔