وزیراعظم کا چترال میں جنگل کی آگ بجھاتے ہوئے شہید اہلکارجمشید اقبال کوخراج تحسین

یہ ہمارے ہیروہیں جوسبزپاکستان کے لیے ہمارے جنگلات کی حفاظت کررہے ہیں، وزیراعظم


ویب ڈیسک August 21, 2021
محکمہ جنگلات کا نوجوان اہلکارجمشید اقبال آگ بجھاتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اورانتہائی گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ فوٹو: ٹوئٹر

وزیراعظم نے چترال میں جنگل کی آگ بجھاتے ہوئے شہید اہلکارجمشید اقبال کوخراج تحسین پیش کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹ میں کہا کہ 19 اگست کوفارسٹرچترال فاریسٹ ڈویژن جمشید اقبال چمورکن، گول پروٹیکٹڈ فاریسٹ کمپارٹمنٹ نمبر 01 میں لگی آگ بجھا رہے تھے کہ اس دوران ہیرو جمشید اقبال جنگل میں لگی آگ بجھاتے ہوئے شہید ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہمارے ہیروہیں جوسبزپاکستان کے لیے ہمارے جنگلات کی حفاظت کررہے ہیں۔



واضح رہے کہ محکمہ جنگلات کا نوجوان اہلکارجمشید اقبال آگ بجھاتے ہوئے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور انتہائی گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔