پی آئی اے کا کابل آپریشن ایک مرتبہ پھرغیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی

ویب ڈیسک  ہفتہ 21 اگست 2021
کابل ایئرپورٹ پر کچرا اورسیکورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں کو رن وے پرمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ فوٹو: فائل

کابل ایئرپورٹ پر کچرا اورسیکورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں کو رن وے پرمشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ فوٹو: فائل

 لاہور: قومی ایئرلائن پی آئی اے کا کابل آپریشن ایک مرتبہ پھرغیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگیا۔

قومی ایئرلائن کا کابل کے درمیان فضائی سفرایک مرتبہ پھرغیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہوگیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایئرلائن سمیت دیگرممالک کی ایئرلائنزکو بھی اپنا فضائی آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے کیونکہ کابل ایئرپورٹ پرکچرا اور سیکورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے پروازوں کو رن وے پرلینڈ اور ٹیک آف کے لئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا آپریشن بھی ملتوی ہوگیا ہے ۔

البتہ قومی ایئرلائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آج شام 5 بجے تک فضائی آپریشن کے حوالے سے مکمل طور پر واضح ہو جائے گی کہ آیاں آپریشن جاری رکھنا ہے یا حالات مزید بہتر ہونے کے بعد ہی قومی ایٹ لائن فضائی آپریشن چلائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔