عمر کے ساتھ اظہر کی گیند کو سمجھنے کی استعداد کم ہوگئی، رمیز راجہ

اسپورٹس رپورٹر  اتوار 22 اگست 2021
اظہر علی نے اتنی زیادہ کرکٹ کھیل لی مگر وہ ابھی تک کریز پر توازن برقرار رکھنا نہیں سیکھ پائے، سابق کپتان۔ فوٹو:فائل

اظہر علی نے اتنی زیادہ کرکٹ کھیل لی مگر وہ ابھی تک کریز پر توازن برقرار رکھنا نہیں سیکھ پائے، سابق کپتان۔ فوٹو:فائل

لاہور: سابق کپتان رمیز راجہ نے کہا کہ اظہر علی کی عمر کے ساتھ گیند کو سمجھنے کی استعداد بھی کم پڑتی جارہی ہے۔

رمیز راجہ ٹاپ آرڈر بیٹسمینوں کی کارکردگی سے مایوس ہیں، انھوں نے کہاکہ پہلے ٹیسٹ میں شکست کے بعد دوسرے میچ میں پاکستان کو بہتر آغاز کے ساتھ حریف پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت تھی مگر صرف 2رنز پر 3وکٹیں گنوا دیں،ایک عرصے سے ٹیم غیر ملکی ٹورز میں ٹاپ آرڈر کے مسائل کا شکار نظر آتی ہے، بیٹسمین کنڈیشنز سے مطابقت نہیں پیدا کر پاتے۔

انھوں نے کہا کہ یہ بات درست ہے کہ جمیکا کی پچز پر بیٹنگ آسان نہیں ہوتی مگر جب تک ان کے مطابق تکنیک اختیار نہ کریں کامیابی نہیں مل سکتی، ٹاپ تھری نے تکنیکی طور پر انتہائی خراب پرفارم کیا جس سے ان کا اعتماد مزید متزلزل ہوگیا،اگر اسی ڈگر پر رہے تو بقا مشکل ہوگی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ اظہر علی نے اتنی زیادہ کرکٹ کھیل لی مگر وہ ابھی تک کریز پر توازن برقرار رکھنا نہیں سیکھ پائے، عمر کے ساتھ ان کی گیند کو سمجھنے کی استعداد بھی کم پڑتی جارہی ہے،ان کو اگلی اننگز میں پاکستان ٹیم کی ضرورت کے مطابق کچھ خاص کردکھانا ہوگا، یہی ذمہ داری اوپنرز کی ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔