ایران نے طالبان کی درخواست پر افغانستان کو ایندھن کی برآمدات بحال کردیں

طالبان نے ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس میں 70 فیصد کمی کردی


ویب ڈیسک August 23, 2021
طالبان نے ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس میں 70 فیصد کمی کردی

طالبان کی درخواست پر ایران نے افغانستان کو گیسولین اور گیس آئل کی برآمدات دوبارہ شروع کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی تیل، گیس اور پٹروکیمیکل ایکسپورٹرز یونین نے بتایا ہے کہ طالبان نے ایرانی حکومت کو پیغامات بھیجے کہ آپ پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات کو جاری رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مستحکم افغانستان کیلیے تمام گروہ اور سیاسی قوتیں غیرملکی انخلا کا فائدہ اٹھائیں، ایران

یونین کے بورڈ کے رکن اور ترجمان حامد حسینی نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے کچھ ایرانی برآمد کنندگان کمپنیاں محتاط ہیں۔ حامد حسینی نے کہا کہ طالبان نے ایرانی پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس میں 70 فیصد کمی کردی ہے۔